إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب في آداب شتى باب: متفرق آداب کا بیان۔
حدیث نمبر: 5560
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " لِيَسْتَرْجِعْ أَحَدُكُمْ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى فِي شِسْعِ نَعْلِهِ؛ فَإِنَّهُ مِنَ الْمَصَائِبِ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ.ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے ہر شخص کو چاہیے کہ وہ ہر (تکلیف دہ) چیز پر کلمۂ استرجاع پڑھے، یہاں تک کہ اپنے جوتے کے تسمے کے ٹوٹ جانے پر بھی (اسے پڑھنا چاہیے)؛ کیونکہ یہ بھی مصائب ہی میں سے ہے۔“ یہ اسناد یحییٰ بن عبید اللہ بن عبد اللہ بن موہب کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔