❮
❯
حدیث نمبر: 556
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا إِلَّا الْمَسْحَ مَرَّةً مَرَّةً " .
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ فِي الْجَامِعِ مِنْ طَرِيقِ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي حِيَّةَ، عَنْ عَلِيٍّ ... فَذَكَرَهُ دُونَ قَوْلِهِ: "إِلَّا الْمَسْحَ مَرَّةً مَرَّةً" وَقَالَ: حَدِيثُ عَلِيٍّ أَحْسَنُ شَيْءٍ فِي الْبَابِ وَأَصَحُّ، وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ عَامَّةِ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّ الْوُضُوءَ يُجْزِئُ مَرَّةً مَرَّةً، وَمَرَّتَيْنِ أَفْضَلُ، وَأَفْضَلُهُ ثَلَاثٌ وَلَيْسَ بَعْدَهُ شَيْءٌ (وَقَالَ ) ابْنُ الْمُبَارَكِ: لَا آمَنُ إِذَا زَادَ فِي الْوُضُوءِ عَلَى الثَّلَاثِ أَنْ يَأْثَمَ. وَقَالَ أَحْمَدُ وَإِسْحَاقُ: لَا يَزِيدُ عَلَى الثَّلَاثَةِ إِلَّا رَجُلٌ ابْتُلِيَ.
ترجمہ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ (وضو میں اعضا کو) تین تین مرتبہ دھوتے تھے سوائے مسح کے کہ وہ ایک ایک بار ہی فرماتے تھے۔“
میں (بوصیری) کہتا ہوں: اسے امام ترمذی نے اپنی جامع میں سفیان کے طریق سے ابواسحاق سے، انہوں نے ابوحیہ سے اور انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے... اور اسے ان الفاظ ”سوائے مسح کے کہ وہ ایک ایک بار تھا“ کے بغیر ذکر کیا ہے، نیز امام ترمذی فرماتے ہیں کہ اس باب میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی حدیث سب سے عمدہ اور صحیح ترین ہے، اور عام اہل علم کا اسی پر عمل ہے کہ وضو میں ایک ایک بار دھونا بھی کفایت کر جاتا ہے، دو دو بار دھونا زیادہ بہتر ہے اور سب سے افضل تین تین مرتبہ دھونا ہے اور اس سے زائد کچھ ثابت نہیں۔ عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وضو میں تین سے زائد بار دھونے والے کے متعلق مجھے اندیشہ ہے کہ وہ گناہ گار ہوگا، جبکہ امام احمد رحمہ اللہ اور امام اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تین مرتبہ سے زیادہ وہی شخص کرتا ہے جو کسی (وسوسے کی) آزمائش میں مبتلا ہو۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الطهارة / حدیث: 556
درجۂ حدیث محدثین: الطريق الأولى ضعيفة؛ لإبهام الراوي عن أبي إسحاق، والحديث حسن من طريق أبي حية
تخریج حدیث «أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 3»