إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب في المتألين وما جاء في المعصية باب: اللہ پر (دعوے کے ساتھ) قسم کھانے والوں کا بیان، اور معصیت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5552
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، ثَنَا زِيَادُ بْنُ الرَّبِيعِ الْيَحْمَدِيُّ، حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ فِلِسْطِينَ يُقَالُ لَهُ: عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ، حَدَّثَتْنِي امْرَأَةٌ مِنَّا يُقَالُ لَهَا: فَسِيلَةُ وَأَنَّهَا سَمِعَتْ أَبَاهَا يَقُولُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمِنَ الْعَصَبِيَّةِ أَنْ يُحِبَّ الرَّجُلُ قَوْمَهُ ؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنْ مِنَ الْعَصَبِيَّةِ أَنْ يُعِينَ الرَّجُلُ قَوْمَهُ عَلَى الظُّلْمِ ".ترجمہ
فسیلہ رحمہا اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے والد محترم رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ ﷺ سے یہ دریافت کرتے ہوئے سنا کہ ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا یہ بات عصبیت و جاہلیت میں شمار ہوتی ہے کہ کوئی شخص اپنی قوم سے محبت کرے؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، بلکہ عصبیت یہ ہے کہ کوئی شخص ظلم و زیادتی کے کاموں میں اپنی قوم کی حمایت اور مدد کرے۔“