إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب تقييد النعم بالطاعة وما جاء في رضا الله عز وجل وسخطه عن العبد باب: نعمتوں کو اطاعت کے ذریعے محفوظ رکھنا، اور بندے سے اللہ عزوجل کی رضا اور ناراضی کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5543
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا مُعَاذُ بْنُ شُعْبَةَ - بَصْرِيٌّ - ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَحْسِنُوا جِوَارَ نِعَمِ اللَّهِ، لَا تُنَفِّرُوهَا فَقَلَّمَا زَالَتْ عَنْ قَوْمٍ فَعَادَتْ إِلَيْهِمْ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عُثْمَانَ بْنِ مَطَرٍ، وَسَيَأْتِي فِي كِتَابِ الْمَوَاعِظِ.ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی قدر دانی کرتے ہوئے ان کے ساتھ بہترین سلوک کرو اور انہیں (ناشکری کے ذریعے) خود سے دور نہ کرو، کیونکہ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ جب نعمتیں کسی قوم سے رخصت ہو جائیں تو پھر دوبارہ ان کی طرف لوٹ کر آئیں“، یہ سند عثمان بن مطر کے ضعف کے سبب ضعیف ہے اور یہ روایت کتاب المواعظ میں دوبارہ آئے گی۔