❮
❯
حدیث نمبر: 5529
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - : " رَحِمَ اللَّهُ لَبِيدًا قَالَ:
ذَهَبَ الَّذِينَ يُعَاشُ فِي أَكْنَافِهِمْ وَبَقِيتُ فِي خَلْفٍ كَجِلْدِ الْأَجْرَبِ
قَالَ: فَكَانَ أَبِي يَقُولُ: رَحِمَ اللَّهُ عَائِشَةَ ، فَكَيْفَ لَوْ رَأَتْ زَمَانَنَا هَذَا ؟! " هَذَا إِسْنَادٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: «رَحِمَ اللَّهُ لَبِيدًا» ”اللہ تعالیٰ لبید پر رحم فرمائے“، انہوں نے (برحق) کہا تھا: ”وہ لوگ رخصت ہو گئے جن کے سایہِ عاطفت میں زندگی بسر کی جاتی تھی اور اب میں ایسے ناخلف لوگوں میں باقی رہ گیا ہوں جو کسی خارشی جانور کی کھال کی مانند (بے وقعت) ہیں“۔ (راویِ حدیث ہشام کے والد) عروہ رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے: «رَحِمَ اللَّهُ عَائِشَةَ» ”اللہ تعالیٰ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر رحم فرمائے“، بھلا اگر وہ ہمارا یہ موجودہ زمانہ دیکھ لیتیں تو ان کا کیا تاثر ہوتا؟! اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الأدب وغيره / حدیث: 5529
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «هذا إسناد رواته ثقات»