إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب ما جاء في تأديب الخادم واليتيم باب: خادم اور یتیم کو ادب سکھانے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5498
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو مُوسَى الْهَرَوِيُّ ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ رَزِينٍ ، عَنْ بِلَالٍ قَالَ: " أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ فِي حِجْرِي يَتِيمًا، أَفَأَضْرِبُهُ ؟ قَالَ: نَعَمْ، مِمَّا تَضْرِبُ مِنْهُ وَلَدَكَ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ الْحَجَّاجِ .ترجمہ
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! میری زیرِ پرورش ایک یتیم بچہ ہے، کیا میں (تادیب و اصلاح کی خاطر) اسے مار سکتا ہوں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، ان ہی امور پر جن پر تم اپنی اولاد کو مارتے ہو“۔“ یہ اسناد حجاج بن ارطاة کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔