إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب في الأسماء المنهي عنها وغير ذلك باب: ممنوعہ ناموں وغیرہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 5495
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ - زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ - ثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الرُّكَيْنِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَمُرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا تُسَمِّي غُلَامَكَ: رَبَاحًا وَلَا يَسَارًا وَلَا أَفْلَحَ وَلَا نَجِيحًا وَلَا نَافِعًا ".
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ وَأَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ ، وَابْنُ مَاجَهْ مِنْ طَرِيقِ جَرِيرٍ بِهِ دُونَ قَوْلِهِ: "وَلَا نَجِيحًا ".ترجمہ
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے غلام کا نام رباح، یسار، افلح، نجیح اور نافع نہ رکھو۔“ یہ سند صحیح ہے، نیز اسے امام مسلم نے اپنی صحیح میں اور امام ابوداؤد، امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے جریر کے طریق سے روایت کیا ہے، البتہ ان کی روایات میں ”وَلَا نَجِيحًا“ کے الفاظ موجود نہیں ہیں۔