إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب في الأسماء المنهي عنها وغير ذلك باب: ممنوعہ ناموں وغیرہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 5494
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، ثَنَا الْحَجَّاجُ ، ثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَئِنْ بَقِيتُ لِأُمَّتِي لِأَنْهَيَنَّهُمْ أَنْ يُسَمُّوا: نَافِعًا وَأَفْلَحَ أَوْ بَرَكَةَ أَوْ يَسَارًا ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا مُوسَى ، ثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " لَئِنْ عِشْتُ لَأَنْهَيَنَّ أَنْ يُسَمَّى: رَبَاحًا وَنَجِيحًا وَأَفْلَحَ وَيَسَارًا ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ بِاخْتِصَارٍ.ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر میں اپنی امت کے لیے باحیات رہا تو میں انہیں نافع، افلح، برکت اور یسار نام رکھنے سے ضرور منع کر دوں گا“، اسی طرح امام ابو یعلیٰ موصلی کی روایت میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر میں زندہ رہا تو میں رباح، نجیح، افلح اور یسار نام رکھنے سے ضرور روک دوں گا“، اور اسے امام ابو داؤد نے اپنی سنن میں اختصار کے ساتھ روایت کیا ہے۔