إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب تغيير الاسم بأحسن منه وما جاء في أسماء الأنبياء وأحب الأسماء إلى الله تعالى باب: نام کو اس سے بہتر نام میں بدلنا، اور انبیاء کے ناموں اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ ناموں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5489
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا عِيسَى بْنُ سَالِمٍ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنِ ابْنِ عُقَيْلٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - " أَنَّهُ سَمَّى ابْنَهُ الْأَكْبَرَ: حَمْزَةَ، وَسَمَّى: حُسَيْنًا بِعَمِّهِ جَعْفَرٍ، قَالَ: فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيًّا فَقَالَ: إِنِّي قَدْ غَيَّرْتُ اسْمَ ابْنَيَّ هَذَيْنِ. قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. فَسَمَّى: حَسَنًا وَحُسَيْنًا ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ... فَذَكَرَهُ.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُقَيْلٍ .ترجمہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے بڑے صاحبزادے کا نام حمزہ رکھا تھا اور حسین کا نام اپنے چچا جعفر کے نام پر رکھا تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ پھر رسول اللہ ﷺ نے مجھے بلا کر ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنے ان دونوں بیٹوں کے نام تبدیل کر دیے ہیں۔“ میں نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کا رسول ﷺ ہی بہتر جانتے ہیں۔“ چنانچہ آپ ﷺ نے ان کے نام حسن اور حسین رکھ دیے۔ اس روایت کو امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے بھی روایت کیا ہے، تاہم عبداللہ بن محمد بن عقیل کے ضعف کی وجہ سے یہ سند ضعیف ہے۔