إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب تغيير الاسم بأحسن منه وما جاء في أسماء الأنبياء وأحب الأسماء إلى الله تعالى باب: نام کو اس سے بہتر نام میں بدلنا، اور انبیاء کے ناموں اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ ناموں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5488
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : أَبَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، عَنْ أَبِيهِ " أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - جَمَعَ كَلَّ غُلَامٍ اسْمُهُ اسْمُ نَبِيٍّ فَأَدْخَلَهُمْ دَارًا، وَأَرَادَ أَنْ يُغَيِّرَ أَسْمَاءَهُمْ فَشَهِدَ آبَاؤُهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمَّاهُمْ، قَالَ: وَكَانَ أَبِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ كَانَ مَعَهُمْ ".
هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ.ترجمہ
ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ”سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ان تمام بچوں کو جمع کیا جن کا نام کسی نبی کے نام پر رکھا گیا تھا، پھر آپ رضی اللہ عنہ انہیں ایک گھر میں لے گئے اور ان کے نام تبدیل کرنے کا ارادہ فرمایا، تب ان کے والدین نے گواہی دی کہ رسول اللہ ﷺ نے خود ان کے یہ نام رکھے تھے، راوی (ابوبکر) کہتے ہیں کہ میرے والد محمد بن عمرو بن حزم بھی ان بچوں میں موجود تھے“۔ یہ سند حسن ہے۔