إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب كراهية استصحاب الجرس في سفر وغيره باب: سفر وغیرہ میں گھنٹی ساتھ رکھنے کی کراہت۔
حدیث نمبر: 5477
قَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، حَدَّثَنِي حُوَيْطِبُ بْنُ عَبْدِ الْعُزَّى: " أَنَّ رُفْقَةً أَقْبَلَتْ مِنْ مُضَرَ فِيهَا جَرَسٌ فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقْطَعُوهُ، فَمِنْ ثَمَّ كَرِهَ الْجَرْسَ وَقَالَ: إِنَّ الْمَلَائِكَةَ لَا تَصْحَبُ رُفْقَةً فِيهَا جَرَسٌ ".
رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى.ترجمہ
سیدنا حویطب بن عبدالعزی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ مضر کا ایک قافلہ آیا جس کے پاس گھنٹی تھی، تو نبی کریم ﷺ نے اسے کاٹ دینے کا حکم ارشاد فرمایا، اسی بنا پر آپ ﷺ گھنٹی کو ناپسند فرماتے تھے اور آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک فرشتے اس قافلے کی رفاقت اختیار نہیں کرتے جس میں گھنٹی ہو۔“ اسے امام نسائی نے السنن الکبریٰ میں روایت کیا ہے۔