إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب الترغيب في الحب في الله والترهيب من حب الأشرار وأهل البدع ونحوهم لأن المرء مع من أحب باب: اللہ کے لیے محبت کی ترغیب، اور بروں، اہلِ بدعت وغیرہ سے محبت پر وعید، کیونکہ آدمی اسی کے ساتھ ہوگا جس سے محبت کرے۔
حدیث نمبر: 5440
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، ثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فُضَالَةَ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا تَحَابَّ رَجُلَانِ قَطُّ إِلَّا كَانَ أَفْضَلَهُمَا أَشَدُّهُمَا حُبًّا لِصَاحِبِهِ ".
هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ، مُبَارَكُ بْنُ فُضَالَةَ مُخْتَلَفٌ فِيهِ، وَبَاقِي رِجَالِ الْإِسْنَادِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ وَالْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ. وَسَيَأْتِي فِي صِفَةِ الْجَنَّةِ.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کبھی بھی دو ایسے اشخاص نے باہم ایک دوسرے سے محبت نہیں کی مگر ان دونوں میں سے اللہ کے ہاں زیادہ فضیلت والا وہ ہوتا ہے جو اپنے ساتھی کے ساتھ محبت میں زیادہ شدید (اور گہرا) ہو۔“ اس حدیث کی سند حسن ہے؛ اس کے ایک راوی مبارک بن فضالہ کی ثقاہت میں اگرچہ محدثین کے ہاں اختلاف پایا جاتا ہے تاہم سند کے بقیہ تمام راوی صحیح (بخاری ومسلم) کے معیار کے ہیں، نیز اسے امام طبرانی، امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں اور امام حاکم نے روایت کیا ہے جنہوں نے اسے صحیح الاسناد قرار دیا ہے۔