إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب الترغيب في الحب في الله والترهيب من حب الأشرار وأهل البدع ونحوهم لأن المرء مع من أحب باب: اللہ کے لیے محبت کی ترغیب، اور بروں، اہلِ بدعت وغیرہ سے محبت پر وعید، کیونکہ آدمی اسی کے ساتھ ہوگا جس سے محبت کرے۔
حدیث نمبر: 5434
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ : " أَنَّ أَبَا سَالِمٍ الْجَيْشَانِيَّ أَتَى أَبَا أُمَيَّةَ فِي مَنْزِلِهِ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يَقُولُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِذَا أَحَبَّ أَحَدُكُمْ صَاحِبَهُ فَلْيَأْتِهِ فِي مَنْزِلِهِ فَلْيُخْبِرْهُ أَنَّهُ يُحِبُّهُ لِلَّهِ، فَقَدْ أَحْبَبْتُكَ، فَجِئْتُ فِي مَنْزِلِكَ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، أَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ... فَذَكَرَهُ.
وَسَيَأْتِي فِي صِفَةِ الْجَنَّةِ.ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے کسی ساتھی سے محبت کرے تو اسے چاہیے کہ اس کے گھر جائے اور اسے آگاہ کرے کہ وہ اس سے اللہ کی رضا کے لیے محبت کرتا ہے، (چنانچہ اسی نبوی فرمان پر عمل کرتے ہوئے ابوسالم جیشانی نے ابوامیہ سے کہا کہ) میں نے آپ سے محبت کی ہے، اسی لیے میں آپ کے گھر حاضر ہوا ہوں۔“ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے بھی روایت کیا ہے اور یہ روایت عنقریب جنت کی صفات کے بیان میں دوبارہ ذکر کی جائے گی۔