إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب الترغيب في الحب في الله والترهيب من حب الأشرار وأهل البدع ونحوهم لأن المرء مع من أحب باب: اللہ کے لیے محبت کی ترغیب، اور بروں، اہلِ بدعت وغیرہ سے محبت پر وعید، کیونکہ آدمی اسی کے ساتھ ہوگا جس سے محبت کرے۔
حدیث نمبر: 5432
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي بَلْجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا أَحَبَّ أَحَدُكُمْ عَبْدًا فَلْيُخْبِرْهُ؛ فَإِنَّهُ يَجِدُ لَهُ مِثْلَ الَّذِي يَجِدُ ". وَسَيَأْتِي فِي صِفَةِ الْجَنَّةِ.ترجمہ
عمرو بن میمون رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کسی بندے سے (اللہ کی خاطر) محبت کرے تو اسے (اپنی اس محبت سے) باخبر کر دے؛ کیونکہ وہ بھی اپنے دل میں اس کے لیے ویسے ہی جذبات پائے گا جیسے یہ اس کے لیے پاتا ہے“، اور یہ روایت عنقریب جنت کی صفات کے بیان میں دوبارہ آئے گی۔