❮
❯
حدیث نمبر: 543
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو هِشَامٍ، ثَنَا النَّضْرُ - يَعْنِي: ابْنَ مَنْصُورٍ - ثَنَا أَبُو الْجَنُوبِ قَالَ: "رَأَيْتُ عَلِيًّا يَسْتَقِي مَاءً لِوُضُوئِهِ، فَبَادَرْتُهُ أَسْتَقِي لَهُ، فَقَالَ: مَهْ يَا أَبَا الْجَنُوبِ؛ فَإِنِّي رَأَيْتُ عُمَرَ يَسْتَقِي مَاءً لِوُضُوئِهِ، فَبَادَرْتُهُ أَسْتَقِي لَهُ. فَقَالَ: مَهْ يَا أَبَا الْحَسَنِ؛ فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَقِي مَاءً لِوُضُوئِهِ، فَبَادَرْتُهُ أَسْتَقِي لَهُ. فَقَالَ: مَهْ يَا عُمَرُ؛ فَإِنِّي أَكْرَهُ أَنْ يَشْرَكَنِي فِي طُهُورِي أَحَدٌ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ أَبِي الْجَنُوبِ، وَاسْمُهُ: عُقْبَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ، وَمِنْ طَرِيقِهِ رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ.
ترجمہ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، ابوالجنوب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اپنے وضو کے لیے پانی بھر رہے تھے، تو میں ان کے لیے پانی بھرنے کے لیے لپکا، تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے ابوالجنوب! رک جاؤ؛ کیونکہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اپنے وضو کے لیے پانی بھر رہے تھے تو میں ان کے لیے پانی بھرنے کے لیے لپکا، تو انہوں نے فرمایا: اے ابوالحسن! رک جاؤ؛ کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ اپنے وضو کے لیے پانی بھر رہے تھے تو میں آپ ﷺ کے لیے پانی بھرنے کے لیے لپکا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے عمر! رک جاؤ؛ کیونکہ میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ میری طہارت میں میرے ساتھ کوئی شریک ہو۔““
یہ سند ابوالجنوب کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے، ان کا نام عقبہ بن علقمہ ہے، اور انھی کے واسطے سے اسے امام بزار نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الطهارة / حدیث: 543
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف أبي الجنوب، واسمه: عقبة بن علقمة، ومن طريقه رواه البزار في مسنده»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1147»