إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب في إنجاز الوعد والصدق والأمانة وما جاء في الخيانة باب: وعدہ پورا کرنے، سچائی اور امانت داری کا بیان، اور خیانت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5425
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ، حَدَّثَنِي حَفْصُ بْنُ صُبَيْحٍ النَّسَائِيُّ - قَالَ جُبَارَةُ: مِنْ أَعْبَدِ النَّاسِ - عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا حَدَّثَ الرَّجُلُ ثُمَّ الْتَفَتَ فَهِيَ أَمَانَةٌ".ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص (کوئی) بات بیان کرے اور پھر (التفات کرتے ہوئے دائیں بائیں) مڑ کر دیکھے تو وہ بات (سننے والے کے پاس) امانت ہے“، اس روایت کے راوی جبارہ بن مغلس نے اپنے استاد حفص بن صبیح نسائی کے بارے میں یہ صفت بھی بیان کی ہے کہ وہ لوگوں میں سب سے زیادہ عبادت گزار تھے۔