إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب ما جاء في التصاوير وقتل الكلاب باب: تصویروں اور کتوں کو مارنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5415
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا مُحَمَّدٌ ، ثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثَنَا فَائِدٌ مَوْلَى عُبَيْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَلِيٍّ، أَنَّ جَدَّتَهُ سَلْمَى أَخْبَرَتْهُ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ أَبَا رَافِعٍ إِلَى بَنِي أُمَيَّةَ بْنِ زَيْدٍ يَقْتُلُ الْكِلَابَ، وَبَعَثَ رَجُلًا آخَرَ يَقْتُلُ الْكِلَابَ ".ترجمہ
سیدہ سلمیٰ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نے سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ کو بنو امیہ بن زید کی جانب کتے مارنے کے لیے روانہ فرمایا، اور ایک دوسرے شخص کو بھی کتے مارنے کے لیے روانہ فرمایا۔“