إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب ما جاء في التصاوير وقتل الكلاب باب: تصویروں اور کتوں کو مارنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5413
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَلَّافُ، ، ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْخَطَّابِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَوْلَا أَنَّ الْكِلَابَ أُمَّةٌ لَأَمَرْتُ بِقَتْلِ كُلِّ أَسْوَدَ بَهِيمٍ، فَاقْتُلُوا الْعَيْنَ، مِنَ الْكِلَابِ؛ فَإِنَّهَا الْمَلْعُونَةُ مِنَ الْجِنِّ ".ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر یہ بات نہ ہوتی کہ کتے بھی (اللہ کی مخلوقات میں سے) ایک امت ہیں تو میں تمام خالص سیاہ کتوں کو قتل کرنے کا حکم دے دیتا، لہٰذا تم کتوں میں سے ان کو قتل کیا کرو جن کی آنکھوں کے اوپر دو نشان (نقطے) ہوں؛ کیونکہ وہ جنات میں سے ملعون ہیں۔“