إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب ما جاء في مدح الله عز وجل ورسوله صلى الله عليه وسلم باب: اللہ عزوجل اور اس کے رسول ﷺ کی مدح کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5396
قَالَ: وَثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثَنَا حَيْوَةُ ، عَنْ أَبِي صَخْرٍ حُمَيْدِ بْنِ زِيَادٍ ، حَدَّثَنِي مَكْحُولٌ ، سَمِعْتُ أَبَا هِنْدٍ الدَّارِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ قَامَ مَقَامَ رِيَاءٍ وَسُمْعَةٍ رَاءَى اللَّهُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَسَمَّعَ ".ترجمہ
سیدنا ابو ہند الداری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص ریاکاری اور شہرت کی خاطر (کسی عمل یا منصب پر) کھڑا ہوا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے لوگوں کے سامنے رسوا کرے گا اور اس کی بدنیتی کو سب پر ظاہر فرما دے گا۔“