إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب الترهيب من الغيبة والبهت وبيانهما والترغيب في ردهما وما جاء فيمن ترفع عنهما باب: غیبت اور بہتان پر وعید، ان کی وضاحت، ان کی تردید کی ترغیب، اور ان سے بچنے والے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5365
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا أَبُو خَالِدٍ - وَلَيْسَ بِالْأَحْمَرِ - عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ رَجُلٌ، فَوَقَعَ فِيهِ رَجُلٌ مِنْ بَعْدِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : تَخَلَّلْ. فَقَالَ: مِمَّ أَتَخَلَّلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟! مَا أَكَلْتُ لَحْمًا فَأَتَخَلَّلَ ؟! قَالَ: بَلَى مِنْ لَحْمِ أَخِيكَ أَكَلْتَ آنِفًا ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرُوَاتُهُ رُوَاةُ الصَّحِيحِ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ہم نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر تھے کہ ایک صاحب مجلس سے اٹھ کر چلے گئے، ان کے جانے کے بعد ایک دوسرے شخص نے ان کی عیب جوئی کی، جس پر رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”خلال کرو۔“ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! میں کس چیز کا خلال کروں؟ میں نے تو کوئی گوشت نہیں کھایا کہ خلال کرنے کی حاجت ہو؟! آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیوں نہیں! بلکہ تم نے ابھی اپنے بھائی کا گوشت کھایا ہے۔“ اسے امام طبرانی نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی صحیح کے راوی ہیں۔