إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب الترهيب من النميمة باب: چغل خوری پر وعید۔
قَالَ إِسْحَاقُ: وَثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيِّ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - : " شَرُّ النَّاسِ ثَلَاثَةٌ: مُتَكَبِّرٌ عَلَى وَالِدَيْهِ يَحْقِرُهُمَا، وَرَجُلٌ سَعَى فِي فَسَادٍ بَيْنَ رَجُلٍ وَامْرَأَةٍ يَنْصُرُهُ عَلَيْهَا غَيْرَ الْحَقِّ حَتَّى فَرَّقَ بَيْنَهُمَا ثُمَّ خَلَفَ بَعْدَهُ، وَرَجُلٌ سَعَى فِي فَسَادٍ بَيْنَ النَّاسِ بِالْكَذِبِ حَتَّى تَعَادَوْا وَتَبَاغَضُوا ". هَذَا إِسْنَادٌ مَدَارُهُ عَلَى مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”لوگوں میں بدترین تین قسم کے افراد ہیں: ایک وہ جو اپنے والدین کے سامنے تکبر کرے اور انہیں حقیر سمجھے، دوسرا وہ شخص جو کسی مرد اور اس کی بیوی کے درمیان ناحق طریقے سے شوہر کی طرف داری کرتے ہوئے بگاڑ پیدا کرنے کی کوشش کرے یہاں تک کہ ان میں تفریق کرا دے اور پھر اس کے بعد خود اس کا جانشین بن جائے، اور تیسرا وہ شخص جو جھوٹ کے ذریعے لوگوں کے درمیان فساد پھیلانے کی تگ و دو کرے یہاں تک کہ وہ ایک دوسرے کے دشمن ہو جائیں اور آپس میں بغض و عداوت رکھنے لگیں۔“ اس روایت کی سند کا مدار موسیٰ بن عبیدہ پر ہے اور وہ ضعیف راوی ہے۔