❮
❯
حدیث نمبر: 5355
قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : أَبَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِي عَنْ حَبِيبِ بْنِ نَجِيحٍ ، عَنْ بَعْضِ أَهْلِ الْمَدِينَةِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " ثَلَاثٌ يَلْعَنُهُمُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: رَجُلٌ رَغِبَ عَنْ وَالِدَيْهِ، وَآخَرُ سَعَى فِي تَفْرِيقٍ بَيْنَ رَجُلٍ وَامْرَأَةٍ لِيُخَلَّفَ عَلَيْهَا بَعْدَهُ، وَآخَرُ سَعَى بِالْأَحَادِيثِ بَيْنَ الْمُؤْمِنِينَ لِيَتَعَادَوْا وَيَتَبَاغَضُوا ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ. صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ

سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تین قسم کے لوگ ایسے ہیں جن پر اللہ تعالیٰ قیامت کے دن لعنت فرمائے گا: ایک وہ شخص جو اپنے والدین سے بے رغبتی اختیار کرے (یعنی ان سے ناطہ توڑ لے یا ان کے نسب سے روگردانی کرے)، دوسرا وہ جو کسی مرد اور اس کی بیوی کے درمیان جدائی ڈالنے کی تگ و دو کرے تاکہ اس (شوہر) کے بعد وہ خود اس عورت سے نکاح کر سکے، اور تیسرا وہ شخص جو مسلمانوں کے درمیان ادھر ادھر کی باتیں پھیلاتا پھرے تاکہ وہ ایک دوسرے کے دشمن ہو جائیں اور ان کے درمیان باہمی بغض و عناد پیدا ہو جائے۔“ اس روایت کی سند ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الأدب وغيره / حدیث: 5355
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف»