إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب في الاعتذار وما جاء في العفو عمن يعتذر باب: معذرت کرنے اور معذرت کرنے والے کو معاف کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5354
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى: ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا أَبِي عَنْ شَيْخٍ يُقَالُ لَهُ: طَارِقٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ الرُّؤَاسِيِّ قَالَ: لَقِيتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: " يَا رَسُولَ اللَّهِ، ارْضَ عَنِّي. فَأَعْرَضَ عَنِّي - ثَلَاثًا - قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ يَتَرَضَّى فَيَرْضَى، فَارْضَ عَنِّي قَالَ: فَرَضِيَ عَنِّي ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ : ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ الصَّائِغُ ، ثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا أَبِي عَنْ طَارِقٍ ... فَذَكَرَهُ.ترجمہ
سیدنا عمرو بن مالک الرؤاسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: «ارْضَ عَنِّي» ”اے اللہ کے رسول! مجھ سے راضی ہو جائیے“، تو آپ ﷺ نے مجھ سے اعراض فرمایا—اور ایسا تین مرتبہ ہوا— میں نے پھر عرض کی: ”یا رسول اللہ! یقیناً جب خوشنودی طلب کی جائے تو رضا حاصل ہو جاتی ہے، پس آپ بھی مجھ سے راضی ہو جائیے“، تب آپ ﷺ مجھ سے راضی ہو گئے۔ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ اور امام بزار دونوں نے روایت کیا ہے۔