إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب في السباب واللعنة سيما المعين آدميا كان أو دابة أو غيرهما باب: گالی گلوچ اور لعنت کا بیان، خصوصاً کسی متعین پر، خواہ وہ انسان ہو یا جانور یا کچھ اور۔
حدیث نمبر: 5341
قَالَ: وَثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ وَاقِدٍ، ثَنَا وَهْبٌ ، ثَنَا طَلْحَةُ بْنُ عَمْرٍو، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي زَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الدِّيكُ الْأَبْيَضُ صَدِيقِي وَصَدِيقُ صَدِيقِي، يَحْرُسُ دَارَ صَاحِبِهِ، وَتِسْعَ دُورٍ حَوْلَهَا. وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَيِّتُهُ مَعَهُ فِي بَيْتِهِ ".
قُلْتُ: مَدَارُ إِسْنَادِ حَدِيثِ أَنَسٍ وَعَائِشَةَ وَأَبِي زَيْدٍ هَذَا عَلَى عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ وَاقِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا ابو زید انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سفید مرغ میرا دوست ہے اور میرے دوست کا بھی دوست ہے، یہ اپنے مالک کے گھر اور اس کے گرد و نواح کے نو گھروں کی نگہبانی کرتا ہے“، نیز رسول اللہ ﷺ اسے رات کے وقت اپنے ساتھ اپنے گھر ہی میں رکھتے تھے۔ میں (مصنف) کہتا ہوں کہ سیدنا انس، سیدہ عائشہ اور سیدنا ابو زید رضی اللہ عنہم سے مروی اس حدیث کی سند کا تمام تر مدار عبد الرحیم بن واقد پر ہے اور وہ ضعیف راوی ہے۔