إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب ما جاء في الغضب وما يفعل عند الغضب باب: غصے کے بارے میں اور غصے کے وقت کیا کیا جائے، اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5320
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا غَضِبْتَ فَاقْعُدْ فَإِنْ لَمْ يَذْهَبْ عَنْكَ فَاضْطَجِعْ فَإِنَّهُ سَيَذْهَبُ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : أَبَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا غَضِبَ أَحَدُكُمْ وَهُوَ قَائِمٌ فَلْيَجْلِسْ؛ فَإِنْ ذَهَبَ عَنْهُ الْغَضَبُ وَإِلَّا فَلْيَضْطَجِعْ ".
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَبُو يَعْلَى... فَذَكَرَهُ.ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تمہیں غصہ آئے تو بیٹھ جاؤ، پھر اگر تم سے غصہ زائل نہ ہو تو لیٹ جاؤ، کیونکہ وہ (غصہ) یقیناً ختم ہو جائے گا“۔ امام ابو یعلیٰ موصلی کی روایت میں سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے اور وہ کھڑا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ بیٹھ جائے، پس اگر اس کا غصہ دور ہو جائے (تو بہتر) ورنہ اسے چاہیے کہ وہ لیٹ جائے“۔ اس حدیث کو امام ابنِ حبان نے بھی اپنی صحیح میں امام ابو یعلیٰ کی سند سے ان ہی الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے۔