إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب ما جاء في السلام على الكفار ومكاتبتهم وغير ذلك مما يذكر باب: کفار کو سلام کرنے، ان سے خط و کتابت اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5294
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا سَلَّمَ عَلَيْكُمُ الْيَهُودِيُّ فَإِنَّمَا يَقُولُ: السَّامُ عَلَيْكُمْ، فَقُلْ: وَعَلَيْكُمْ ". هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تمہیں کوئی یہودی سلام کرے تو وہ دراصل «السَّامُ عَلَيْكُمْ» ”تم پر موت ہو“ کہتا ہے، پس تم اس کے جواب میں «وَعَلَيْكُمْ» ”اور تم پر بھی“ کہا کرو۔“ یہ اسناد صحیح ہے۔