إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب المصافحة والمعانقة والقبلة والترهيب من الإشارة في السلام باب: مصافحہ، معانقہ اور بوسہ، اور سلام میں (صرف) اشارہ کرنے پر وعید۔
حدیث نمبر: 5280
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا خَلِيفَةُ بْنُ خَيَّاطٍ، ثَنَا دُرُسْتُ بْنُ حَمْزَةَ، ثَنَا مَطَرٌ الْوَرَّاقُ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَا مِنْ عَبْدَيْنِ مُتَحَابَّيْنِ فِي اللَّهِ يَسْتَقْبِلُ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ فَيُصَافِحُهُ، وَيُصَلِّيَا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا لَمْ يَتَفَرَّقَا حَتَّى تُغْفَرَ ذُنُوبُهُمَا مَا تَقَدَّمَ مِنْهَا وَمَا تَأَخَّرَ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ دُرُسْتِ بْنِ حَمْزَةَ.ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایسے کوئی سے بھی دو بندے جو اللہ کی رضا کے لیے ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہوں، جب ان میں سے ایک اپنے دوسرے ساتھی سے ملاقات کرے اور اس سے مصافحہ کرے اور وہ دونوں نبی ﷺ پر درود بھیجیں، تو وہ ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوتے یہاں تک کہ ان کے تمام اگلے اور پچھلے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔“ اس حدیث کی سند درست بن حمزہ کے ضعیف ہونے کے سبب ضعیف ہے۔