إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب إفشاء السلام وفضله وغير ذلك مما يذكر باب: سلام کو عام کرنا، اس کی فضیلت اور اس سے متعلق دیگر امور۔
حدیث نمبر: 5269
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ : " أَنَّ أَبَا مُوسَى كَتَبَ إِلَى عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ إِلَى عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الَّذِي يُقَالُ لَهُ:
ابْنُ عَبْدِ قَيْسٍ أَمَّا بَعْدُ، لَئِنْ كُنْتَ تَغَيَّرْتَ فَعُدْ، وَإِنْ كُنْتَ لَمْ تَتَغَيَّرْ فَدُمْ، وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ ". هَذَا إِسْنَادٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے عامر بن عبد اللہ کی طرف، جنہیں ابنِ عبدِ قیس بھی کہا جاتا تھا، یہ مکتوب ارسال فرمایا: ”عبد اللہ بن قیس کی جانب سے عامر بن عبد اللہ کے نام؛ حمد و ثنا کے بعد! اگر تم (اپنے احوالِ خیر سے) بدل گئے ہو تو اپنی اصل حالت کی طرف لوٹ آؤ، اور اگر تم اب تک نہیں بدلے تو اسی پر ہمیشگی اختیار کرو، «وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ» ”اور تم پر سلامتی ہو“۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔