إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب ما جاء في العقل باب: عقل کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، ثَنَا مَيْسَرَةُ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِلَامَ يَنْتَهِي النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ؟ قَالَ: إِلَى أَعْمَالِهِمْ، مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ، وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ. قَالَ: فَقُلْتُ: أَيُّهُمْ أَفْضَلُ عَمَلًا؟ قَالَ: أَحْسَنُهُمْ عَقْلًا، إِنَّ الْعَقْلَ سَيِّدُ الْأَعْمَالِ فِي الدَّارَيْنِ جَمِيعًا ".سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! قیامت کے دن لوگوں کے تمام معاملات کا انجام اور منتہا کیا ہوگا؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ان کے اپنے اپنے اعمال تک؛ ﴿مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ، وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ﴾ ”پس جس نے ذرہ برابر بھی بھلائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا اور جس نے ذرہ برابر بھی برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا“۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے دریافت کیا: ”ان میں عمل کے اعتبار سے سب سے زیادہ فضیلت والا کون ہوگا؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص جو عقل کے اعتبار سے ان سب میں سب سے بہتر ہوگا، کیونکہ عقل دنیا اور آخرت دونوں جہانوں میں تمام اعمال کی سردار ہے۔“