إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب ما جاء في العقل باب: عقل کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5246
قَالَ: وَثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، ثَنَا عَبَّادٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " قَسَّمَ اللَّهُ الْعَقْلَ ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ "فَمَنْ تَكُنْ فِيهِ كَمُلَ عَقْلُهُ، وَمَنْ لَمْ تَكُنْ فِيهِ فَلَا عَقْلَ لَهُ: حُسْنُ الْمَعْرِفَةِ بِاللَّهِ، وَحُسْنُ الطَّاعَةِ، وَحُسْنُ الصَّبْرِ عَلَى أَمْرِهِ ".ترجمہ
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”اللہ تعالیٰ نے عقل کو تین حصوں میں تقسیم فرمایا ہے، پس جس شخص میں یہ تینوں اوصاف موجود ہوں اس کی عقل مکمل ہوگئی اور جس میں یہ نہ ہوں اس کی عقل کا کوئی اعتبار نہیں: اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی بہترین معرفت، اس کی بہترین اطاعت و فرمانبرداری، اور اس کے احکامات پر بہترین صبر و استقامت۔“