إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب ما جاء في العقل باب: عقل کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5245
قَالَ الْحَارِثُ: ثَنَا دَاوُدُ ، ثَنَا مَيْسَرَةُ ، عَنْ مُوسَى بْنِ جَابَانَ - عَنْ لُقْمَانَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ الْجَاهِلَ لَا (تَكْشِفُهُ ) إِلَّا عَنْ سَوْءَةٍ وَإِنْ كَانَ حَصِيفًا، ظَرِيفًا عِنْدَ النَّاسِ، وَإِنَّ الْعَاقِلَ لَا تَكْشِفُهُ إِلَّا عَنْ فَضْلٍ، وَإِنْ كَانَ عَيِيًّا مَهِينًا عِنْدَ النَّاسِ ".ترجمہ
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک جاہل کی اصلیت جب بھی منکشف ہوگی تو وہ کسی برائی یا عیب ہی کی صورت میں ہوگی، خواہ وہ لوگوں کی نظر میں کتنا ہی عقل مند اور خوش گفتار کیوں نہ ہو، اور حقیقت میں عقل مند کی پردہ کشائی جب بھی ہوگی تو وہ کسی فضیلت اور کمال ہی کی صورت میں ہوگی، خواہ وہ لوگوں کے نزدیک کلام کرنے سے عاجز اور معمولی ہی کیوں نہ سمجھا جاتا ہو۔“