إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب ما جاء في العقل باب: عقل کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، ثَنَا عَدِيٌّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ رَفَعَهُ، قَالَ: " أَشْرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خَيْبَرَ فَقَالَ: خَرِبَتْ خَيْبَرُ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ. قَالَ: فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ عُظَمَاءِ أَحْبَارِهِمْ لَهُ بَلَاغَةٌ وَفَصَاحَةٌ وَهَيْئَةٌ. فَقَالَ سَعْدٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَخْلَقَ هَذَا أَنْ يَكُونَ عَاقِلًا فَإِنِّي أَرَى لَهُ هَيْئَةً وَعَقْلًا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّمَا الْعَاقِلُ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَصَدَّقَ رُسُلَهُ وَعَمِلَ بِطَاعَةِ رَبِّهِ ".سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خیبر کے مقام پر دشمن پر مطلع ہو کر فرمایا: ”ربِ کعبہ کی قسم! خیبر برباد ہو گیا، بے شک جب ہم کسی قوم کے میدان میں اترتے ہیں تو ان ڈرائے گئے لوگوں کی صبح نہایت ہی بری ہوتی ہے“، راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر ان کے جید علما میں سے ایک شخص سامنے آیا جو کمال درجے کی فصاحت و بلاغت اور پروقار شخصیت کا حامل تھا، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ شخص عقل مند ہونے کے لیے کتنا موزوں ہے، میں اس میں غیر معمولی وجاہت اور عقل پاتا ہوں“، اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”درحقیقت عقل مند تو وہی ہے جو اللہ پر ایمان لائے، اس کے رسولوں کی تصدیق کرے اور اپنے رب کی اطاعت و فرمانبرداری کے کام کرے“۔