إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب ما جاء في العقل باب: عقل کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5235
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، ثَنَا مَيْسَرَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ: " قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ قَوْلَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - : (أَيُّكُمْ أَحْسُنُ عَمَلًا ) مَا عَنِيَ بِهَا ؟ قَالَ: أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَقْلًا. ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَتَمُّكُمْ عَقْلًا أَشَدُّكُمْ لِلَّهِ خَوْفًا، وَأَحْسَنُكُمْ فِيمَا أُمِرَ بِهِ وَنُهِيَ عَنْهُ نَظَرًا، وَإِنْ كَانَ أَقَلَّكُمْ تَطَوُّعًا ".ترجمہ
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! اللہ عزوجل کے اس ارشاد ﴿أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا﴾ کے بارے میں آپ کا کیا ارشاد ہے کہ اس سے کیا مراد ہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس سے مراد وہ شخص ہے جو تم میں عقل کے اعتبار سے سب سے بہتر ہو۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے عقل کے لحاظ سے سب سے زیادہ کامل وہ شخص ہے جو اللہ سے سب سے زیادہ ڈرنے والا ہو، اور اللہ کے اوامر و نواہی میں تم میں سب سے بہتر بصیرت و فہم رکھنے والا ہو، اگرچہ وہ نفلی عبادات کے اعتبار سے تم میں سب سے کم ہی کیوں نہ ہو۔““