إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب ما جاء في العقل باب: عقل کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، ثَنَا عَبَّادٌ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " يَا أَيُّهَا النَّاسُ، اعْقِلُوا عَنْ رَبِّكُمْ، وَتَوَاضَعُوا بِالْعَقْلِ بِمَا أُمِرْتُمْ بِهِ وَمَا نُهِيتُمْ عَنْهُ، وَاعْلَمُوا أَنَّهُ مُحَذِّرُكُمْ عِنْدَ رَبِّكُمْ، وَاعْلَمُوا أَنَّ الْعَاقِلَ مَنْ أَطَاعَ اللَّهَ وَإِنْ كَانَ دَمِيمَ الْمَنْظَرِ، حَقِيرَ الْخَطَرِ، دَنِيَّ الْمَنْزِلَةِ، رَثَّ الْهَيْئَةِ، وَإِنَّ الْجَاهِلَ مَنْ عَصَى اللَّهَ، وَإِنْ كَانَ جَمِيلَ الْمَنْظَرِ، عَظِيمَ الْخَطَرِ، شَرِيفَ الْمَنْزِلَةِ، حَسَنَ الْهَيْئَةِ، فَصِيحًا نَطُوقًا، وَالْقِرَدَةُ وَالْخَنَازِيرُ أَعْقَلُ عِنْدَ اللَّهِ مِمَّنْ عَصَاهُ، وَلَا تَغْتَرُّوا بِتَعْظِيمِ أَهْلِ الدُّنْيَا إِيَّاكُمْ؛ فَإِنَّهُمْ غَدًا مِنَ الْخَاسِرِينَ ".سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! اپنے رب کی معرفت حاصل کرو اور جو کچھ تمہیں حکم دیا گیا اور جس سے منع کیا گیا ہے اس میں عقل و فہم سے کام لیتے ہوئے عاجزی اختیار کرو، اور جان لو کہ تمہاری عقل ہی تمہیں تمہارے رب کے حضور (نافرمانی سے) خبردار کرنے والی ہے، نیز یہ بھی جان لو کہ حقیقت میں عقلمند وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرے اگرچہ وہ دیکھنے میں بدصورت، کم حیثیت، پست مرتبہ اور پراگندہ حال ہی کیوں نہ ہو، اور جاہل وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرے اگرچہ وہ دیکھنے میں نہایت خوبصورت، عالی شان، بلند مرتبہ، خوش ہیئت اور نہایت فصیح اللسان ہی کیوں نہ ہو، اور یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک بندروں اور خنزیروں کی عقل بھی اس شخص سے بڑھ کر ہے جو اپنے رب کی نافرمانی کرتا ہے، اور دنیا داروں کی جانب سے اپنی تعظیم و توقیر پر ہرگز دھوکا نہ کھاؤ کیونکہ وہ کل قیامت کے دن خسارہ پانے والوں میں سے ہوں گے۔“