إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأدب وغيره— آداب وغیرہ کا بیان۔
باب الترغيب في الخلق الحسن وفضله والترهيب من الخلق السيئ وذمه باب: اچھے اخلاق کی ترغیب و فضیلت اور برے اخلاق پر وعید و مذمت۔
حدیث نمبر: 5220
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْمُقَدَّمِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَرَادَةَ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ : " أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا يَشْتُمُ رَجُلًا رَافِعًا صَوْتَهُ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: الْبَذَاءُ لُؤْمٌ، وَسُوءُ الْمَلَكَةِ لُؤْمٌ ".
الْبَذَاءُ - بِالذَّالِ الْمُعْجَمَةِ مَمْدُودٌ - هُوَ الْمُتَكَلِّمُ بِالْفُحْشِ وَرَدِي الْكَلَامِ.ترجمہ
سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو دوسرے شخص کو بلند آواز سے گالیاں دیتے ہوئے سنا تو فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”بدزبانی و فحش گوئی کرنا کمینگی ہے اور اپنے ماتحتوں کے ساتھ برا سلوک کرنا بھی کمینگی ہے۔“ لغوی تحقیق کے مطابق «الْبَذَاءُ» (ذال معجمہ کے ساتھ ممدود) اس شخص کو کہتے ہیں جو بے حیائی کی باتیں کرے اور رذیل و گندی گفتگو کرنے والا ہو۔