❮
❯
حدیث نمبر: 5219
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُطِيعٍ، ثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنِ الْكَوْثَرِ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَا أُمَّ عَبْدٍ، هَلْ تَدْرِي مَنْ أَفْضَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا ؟ قَالَتْ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: أَحَاسِنُهُمْ أَخْلَاقًا الْمُوَطَّؤُونَ أَكْنَافًا، لَا يَبْلُغُ عَبْدٌ حَقِيقَةَ الْإِيمَانِ حَتَّى يُحِبَّ لِلنَّاسِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ، وَحَتَّى يَأْمَنَ جَارُهُ بَوَائِقَهُ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ كَوْثَرِ بْنِ حَكِيمٍ.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے امِ عبد! کیا تم جانتی ہو کہ مومنوں میں ایمان کے اعتبار سے سب سے افضل کون ہے؟“ انہوں نے عرض کی: اللہ اور اس کے رسول ﷺ بہتر جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ لوگ جن کے اخلاق سب سے عمدہ ہیں اور جو نرم خو و منکسر المزاج ہیں، اور کوئی بندہ ایمان کی حقیقت تک اس وقت تک نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ لوگوں کے لیے وہی کچھ پسند نہ کرے جو وہ اپنے لیے پسند کرتا ہے، اور یہاں تک کہ اس کا پڑوسی اس کی شر انگیزیوں اور تکلیفوں سے مامون و محفوظ ہو جائے“، یہ سند کوثر بن حکیم کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الأدب وغيره / حدیث: 5219
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف كوثر بن حكيم»