إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب ما جاء في قضاء الحوائج باب: حاجتیں پوری کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5172
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزُّهْرَانِيُّ، ثَنَا الصَّلْتُ - يَعْنِي: ابْنَ الْحَجَّاجِ - ثَنَا الْحَجَّاجُ الْخَصَّافُ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَعَانَ أَخَاهُ فِي حَاجَتِهِ وَأَلْطَفَهُ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُخْدِمَهُ مِنْ خَدَمِ الْجَنَّةِ " .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے اپنے کسی بھائی کی اس کی حاجت میں مدد کی اور اس کے ساتھ لطف و مہربانی کا معاملہ کیا، تو اللہ تعالیٰ کے ذمۂ کرم پر یہ حق ہے کہ وہ اسے جنت کے خادموں میں سے خدمت گار عطا فرمائے۔“