إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب ما جاء في قضاء الحوائج باب: حاجتیں پوری کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5170
قَالَ الْحَارِثُ : وَثَنَا يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ، ثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ مِنْ مُوجِبَاتِ الْمَغْفِرَةِ إِدْخَالُكَ السُّرُورَ عَلَى أَخِيكَ الْمُسْلِمِ؛ إِشْبَاعُ جَوْعَتِهِ، وَتَنْفِيسُ كُرْبَتِهِ " .
قُلْتُ: لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ.ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک مغفرت کو واجب کرنے والے اعمال میں سے تمہارا اپنے مسلمان بھائی کے دل میں خوشی داخل کرنا، اس کی بھوک مٹانا اور اس کی تکلیف و پریشانی کو دور کرنا ہے۔“ میں کہتا ہوں کہ اس روایت کا ایک شاہد سیدنا حسن بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہما کی حدیث سے بھی ہے، جسے امام طبرانی نے المعجم الکبیر اور المعجم الاوسط میں ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔