إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب ما جاء في قضاء الحوائج باب: حاجتیں پوری کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5169
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَائِشَةَ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ، حَدَّثَنِيهِ عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْخَلْقُ كُلُّهُمْ عِيَالُ اللَّهِ، وَأَحَبُّهُمْ إِلَى اللَّهِ أَنْفَعُهُمْ لِعِيَالِهِ " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، ثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ وَأَبُو يَاسِرٍ قَالَا: ثَنَا يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: مَدَارُ إِسْنَادِ حَدِيثِ أَنَسٍ هَذَا عَلَى يُوسُفَ بْنِ عَطِيَّةَ الصَّفَّارِ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمام مخلوق اللہ تعالیٰ کا کنبہ ہے، اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک ان میں سب سے زیادہ محبوب وہ شخص ہے جو اس کے کنبے (مخلوق) کے لیے سب سے زیادہ نفع بخش ہو“۔ اس حدیث کو ابو یعلی موصلی نے بھی روایت کیا ہے، اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی اس روایت کی سند کا تمام تر دارومدار یوسف بن عطیہ صفار پر ہے جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔