إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب رحمة الناس عامة باب: تمام لوگوں پر رحم کرنا۔
حدیث نمبر: 5156
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ سِنَانِ بْنِ سَعْدٍ الْكِنْدِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَا يَضَعُ اللَّهُ رَحْمَتَهُ إِلَّا عَلَى رَحِيمٍ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كُلُّنَا يَرْحَمُ، قَالَ: لَيْسَ بِرَحْمَةِ أَحَدِكُمْ صَاحِبَهُ خَاصَّةً، حَتَّى يَرْحَمَ النَّاسَ كَافَّةً " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! اللہ تعالیٰ اپنی رحمت صرف اسی پر فرماتا ہے جو رحم دل ہو“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم سب ہی رحم کرتے ہیں“، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”رحم دلی سے مراد تم میں سے کسی کا محض اپنے کسی خاص ساتھی پر رحم کرنا نہیں ہے، بلکہ (رحم دلی یہ ہے کہ) وہ تمام انسانوں پر عمومی طور پر رحم کرے“۔