إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب لا تنزع الرحمة إلا من شقي باب: رحمت صرف بدبخت ہی سے چھینی جاتی ہے۔
حدیث نمبر: 5157
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: " قَبَّلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْضَ وَلَدِهِ وَعِنْدَهُ أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ: مَا قَبَّلْتُ وَلَدِي قَطُّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : فَمَا أَصْنَعُ بِكَ إِنْ كَانَ اللَّهُ نَزَعَ الرَّحْمَةَ مِنْكَ؟! " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ يَحْيَى بْنِ هَاشِمٍ.
لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَوَاهُ مُسَدَّدٌ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ مَرْفُوعًا: " إِنَّ الرَّحْمَةَ لَا تُنْزَعُ إِلَّا مِنْ شَقِيٍّ " .ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے اپنے کسی بچے کا بوسہ لیا جبکہ آپ ﷺ کے پاس ایک بدوی (دیہاتی) موجود تھا، تو اس نے کہا: میں نے تو کبھی اپنے کسی بچے کا بوسہ نہیں لیا، اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ نے تمہارے دل سے رحمت چھین لی ہے تو پھر میں تمہارے لیے کیا کر سکتا ہوں؟!“ یہ سند یحییٰ بن ہاشم کے ضعف کی بنا پر ضعیف ہے، البتہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث اس کی شاہد ہے جسے امام مسدد، ابوداؤد اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں مرفوعاً روایت کیا ہے کہ ”رحمت صرف بدبخت (شقی) کے دل ہی سے نکالی جاتی ہے۔“