إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب الموافاة باب: مُوافاۃ کا بیان۔
حدیث نمبر: 5147
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَيْفِيٍّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ أُدِّيَ إِلَيْهِ نِعْمَةٌ مِنَ الْحَقِّ فَعَلَيْهِ أَنْ يَجْزِيَ بِهَا، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ جَزَاؤُهَا فَلْيُظْهِرِ الثَّنَاءَ، فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ فَقَدْ (كَفَرَ) " .
هَذَا إِسْنَادٌ مُعْضَلٌ، رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
یحییٰ بن عبد اللہ بن صیفی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا ”جس شخص کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے کوئی نعمت عطا کی جائے تو اسے چاہیے کہ وہ اس کا بدلہ چکائے، پھر اگر اس کے پاس بدلہ دینے کی استطاعت نہ ہو تو وہ (اپنے محسن کی) تعریف و توصیف کا برملا اظہار کرے، پس اگر اس نے ایسا بھی نہ کیا تو یقیناً اس نے (نعمت کی ناشکری کر کے) کفر کا ارتکاب کیا“۔ یہ اسناد معضل ہے، تاہم اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔