إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب ما جاء في الحلف باب: حلف (باہمی معاہدے) کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5146
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى الْأَشْيَبُ، ثَنَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " كُلُّ حِلْفٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ لَمْ يَزِدْهُ الْإِسْلَامُ إِلَّا شِدَّةً، أَوْ حِدَّةً، أَوْ شِدَّةً وَحِدَّةً " .
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثَنَا شَرِيكٌ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ، ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا شَرِيكٌ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، ثَنَا أَبُو يَعْلَى ... فَذَكَرَهُ.ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”زمانہ جاہلیت میں (خیر و بھلائی پر مبنی) جو بھی عہد و پیمان کیا گیا، اسلام نے اس کی پختگی اور مضبوطی میں مزید اضافہ ہی کیا ہے۔“ اس حدیث کو امام حارث کے علاوہ امام ابو یعلیٰ موصلی نے جعفر بن حمید کے واسطے سے، امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں عفان کے واسطے سے اور امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں امام ابو یعلیٰ کے واسطے سے، ان تمام ائمہ نے شریک کی سند سے روایت کیا ہے۔