إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب ما جاء في الحلف باب: حلف (باہمی معاہدے) کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5145
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الطَّبَّاعِ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَوْفُوا الْحُلَفَاءَ عُهُودَهُمُ الَّتِي عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ، قَالُوا: وَمَا عَقْدُهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟! قَالَ: الْعَقْلُ عَنْهُمْ، وَالنَّصْرُ عَنْهُمْ " .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے ان حلیفوں کے ساتھ کیے گئے ان عہد و پیمان کو پورا کرو جو تمہارے ہاتھوں نے طے کیے تھے“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! ان کا وہ معاہدہ (جسے نبھانا لازم ہے) کیا ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ان کی جانب سے دیت (خون بہا) کی ادائیگی میں شرکت کرنا اور ان کی مدد و نصرت کرنا۔“