إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب الدعاء لمن أحسن والثناء عليه باب: احسان کرنے والے کے لیے دعا اور اس کی تعریف کرنا۔
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ سَبْرَةَ ، قَالَ: " خَطَبَنَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَالَ: أَنْتُمُ الْمُؤْمِنُونَ، وَأَنْتُمْ أَهْلُ الْجَنَّةِ، وَإِنِّي لَأَطْمَعُ أَنْ يَدْخُلَ مَنْ تُصِيبُونَ مِنْ فَارِسَ وَالرُّومِ الْجَنَّةَ، إِنَّ أَحَدَهُمْ إِذَا عَمِلَ عَمَلًا قُلْتُمْ: أَحْسَنْتَ يَرْحَمُكَ اللَّهُ! أَحْسَنْتَ بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ! وَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : ( وَيَسْتَجِيبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ ) " .سلمہ بن سبرہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”تم ہی مومن ہو اور تم ہی اہلِ جنت ہو، اور مجھے اللہ تعالیٰ سے یہ قوی امید ہے کہ فارس اور روم کے جن لوگوں پر تم غالب آؤ گے وہ بھی جنت میں داخل ہوں گے، کیونکہ جب ان میں سے کوئی (اسلام لانے کے بعد) اچھا کام کرتا ہے تو تم اس کی تحسین کرتے ہوئے کہتے ہو: «أَحْسَنْتَ يَرْحَمُكَ اللَّهُ!» ”تم نے بہت اچھا کیا، اللہ تم پر رحم فرمائے!“ اور «أَحْسَنْتَ بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ!» ”تم نے عمدہ کام کیا، اللہ تمہیں برکت عطا فرمائے!“ جبکہ اللہ عزوجل کا ارشادِ گرامی ہے: ﴿وَيَسْتَجِيبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ﴾ ”اور وہ ان لوگوں کی دعا قبول فرماتا ہے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے اور وہ اپنے فضل سے انہیں مزید بڑھا کر دیتا ہے۔““