إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب الترغيب في الضيافة وإكرام الضيف وتأكيد حقه وترهيب الضيف باب: ضیافت اور مہمان کے اکرام کی ترغیب، اس کے حق کی تاکید اور مہمان کے لیے وعید۔
حدیث نمبر: 5117
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - " قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَطَبَ النَّاسَ بِتَبُوكَ: مَا فِي النَّاسِ مِثْلُ رَجُلٍ آخِذٍ بِرَأْسِ فَرَسِهِ يُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَيَجْتَنِبُ شُرُورَ النَّاسِ، وَمِثْلُ رَجُلٍ بَادٍ فِي نِعَمِهِ يَقْرِي ضَيْفَهُ وَيُعْطِي حَقَّهُ " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، وَمُسَدَّدٌ، وَتَقَدَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ.ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جس دن مقامِ تبوک پر لوگوں سے خطاب فرمایا تو ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں اس شخص کی مانند (بہتر) کوئی نہیں جو اپنے گھوڑے کی لگام تھامے اللہ کی راہ میں جہاد کر رہا ہو اور لوگوں کے شرور و فتن سے کنارہ کش ہو، اور (اسی طرح) اس شخص کی مثل (کوئی نہیں) جو اپنے مال و مویشی میں صحرا نشینی کی زندگی بسر کر رہا ہو، وہ اپنے مہمان کی خاطر تواضع کرتا ہو اور اس کا (یعنی مال کا واجب) حق ادا کرتا ہو۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی اور مسدد نے روایت کیا ہے اور یہ حدیث غزوہ تبوک کے بیان میں پہلے گزر چکی ہے۔