إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب الترهيب من أذى الجار وما جاء في تأكيد حقه باب: پڑوسی کو تکلیف دینے پر وعید اور اس کے حق کی تاکید کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5095
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَا يَشْبَعُ الرَّجُلُ دُونَ جَارِهِ " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى. ترجمہ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ ”کوئی شخص اپنے پڑوسی کو (بھوکا) چھوڑ کر خود تنہا پیٹ بھر کر کھانا نہ کھائے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔