إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب الترهيب من أذى الجار وما جاء في تأكيد حقه باب: پڑوسی کو تکلیف دینے پر وعید اور اس کے حق کی تاکید کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5086
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: " إِذَا دَخَلَ عَلَيْكِ صَبِيُّ جَارِكِ فَضَعِي فِي يَدِهِ شَيْئًا فَإِنَّهُ يَجُرُّ الْمَوَدَّةَ " .
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ وَالرَّاوِي عَنْهُ.ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب تمہارے پڑوسی کا بچہ تمہارے پاس آئے تو اس کے ہاتھ میں کچھ (بطور تحفہ) تھما دیا کرو، کیونکہ یہ عمل (آپس میں) محبت کو کھینچ لاتا ہے۔“ اس روایت کو امام مسدد نے نقل کیا ہے، تاہم اس کی سند تابعی اور ان سے روایت کرنے والے راوی کی جہالت (نامعلوم ہونے) کی وجہ سے ضعیف ہے۔