إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب خيركم خيركم لنسائه باب: تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنی بیویوں کے لیے سب سے بہتر ہو۔
حدیث نمبر: 5080
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِنِسَائِهِ، وَخِيَارُكُمْ خَيْرُكُمْ قَضَاءً " .
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ ، وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ دُونَ قَوْلِهِ: " وَخِيَارُكُمْ خَيْرُكُمْ قَضَاءً " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے بہتر وہ شخص ہے جو اپنی عورتوں (اہل خانہ) کے حق میں سب سے بہتر ہو، اور تم میں سے بہترین وہ ہے جو (قرض وغیرہ کی) ادائیگی میں سب سے اچھا ہو۔“ اس حدیث کو محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے روایت کیا ہے، جبکہ امام ابن ماجہ نے اسے ایک صحیح سند کے ساتھ ان الفاظ کے بغیر روایت کیا ہے: ”اور تم میں سے بہترین وہ ہے جو ادائیگی میں سب سے اچھا ہو۔“