إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب ما جاء في كفالة اليتيم ورحمته والنفقة عليه باب: یتیم کی کفالت، اس پر شفقت اور اس پر خرچ کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَاهُ غُلَامٌ مَعَهُ أُخْتٌ لَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، غُلَامٌ يَتِيمٌ أَوْ لَهُ أُمٌّ أَرْمَلَةٌ، وَأُخْتٌ لَهُ يَتِيمَةٌ، أَطْعِمْنَا مِمَّا أَطْعَمَكَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - أَعْطَاكَ اللَّهُ مِنْ عِنْدِهِ حَتَّى تَرْضَى، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا أَحْسَنَ مَا قُلْتَ يَا غُلَامُ! يَا بِلَالُ، اذْهَبْ إِلَى أَهْلِنَا فَائْتِنَا بِمَا وَجَدْتَ عِنْدَهُمْ مِنْ طَعَامٍ، فَأَتَاهُ بِلَالٌ بِإِحْدَى وَعِشْرِينَ تَمْرَةً، قَالَ: فَوَضَعَهَا فِي كَفِّهِ، فَأَشَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى فِيهِ، فَرَأَيْنَا أَنَّهُ يَدْعُو، فَقَالَ: سَبْعًا لَكَ، وَسَبْعًا لِأُمِّكَ، وَسَبْعًا لِأُخْتِكَ، تَغَدَّ بِتَمْرَةٍ وَتَعَشَّ بِتَمْرَةٍ - وَكَانَ الْغُلَامُ مِنْ أَبْنَاءِ الْمُهَاجِرِينَ - فَلَمَّا قَامَ تَبِعَهُ مُعَاذٌ، فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِهِ فَمَسَحَهُ، وَقَالَ: جَبَرَ اللَّهُ يُتْمَكَ يَا غُلَامُ، وَجَعَلَكَ خَلَفًا مِنْ أَبِيكَ.
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : قَدْ رَأَيْتُكَ وَمَا صَنَعْتَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَحْمَةً لَهُ، فَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يَضُمُّ رَجُلٌ يَتِيمًا فَيُحْسِنُ وِلَايَتَهُ، ثُمَّ يَضَعُ يَدَهُ عَلَى رَأْسِهِ إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِكُلِّ شَعَرَةٍ حَسَنَةً، وَكَفَّرَ عَنْهُ بِكُلِّ شَعَرَةٍ سَيِّئَةً، وَرَفَعَ لَهُ بِكُلِّ شَعَرَةٍ دَرَجَةً " .
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ، وَمَدَارُ إِسْنَادَيْهِمَا عَلَى فَائِدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کی مجلس میں حاضر تھے کہ ایک لڑکا اپنی بہن کو ساتھ لیے آپ ﷺ کے پاس آیا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! یہ ایک یتیم لڑکا ہے، اس کی ایک بیوہ ماں اور ایک یتیم بہن ہے، پس ہمیں اس رزق میں سے کھلائیے جو اللہ عزوجل نے آپ کو عطا فرمایا ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی جناب سے اتنا نوازے کہ آپ راضی ہو جائیں۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے لڑکے! تم نے کتنا عمدہ کلام کیا ہے! اے بلال! ہمارے گھر والوں کے پاس جاؤ اور وہاں جو بھی کھانا ملے وہ لے آؤ۔“ پس سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اکیس کھجوریں لے کر آئے۔ راوی کہتے ہیں کہ آپ ﷺ نے انہیں اپنی ہتھیلی مبارک پر رکھا اور اپنے دہنِ مبارک کی طرف اشارہ فرمایا، ہم نے دیکھا کہ آپ ﷺ دعا فرما رہے تھے، پھر تقسیم کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”سات کھجوریں تمہارے لیے، سات تمہاری ماں کے لیے اور سات تمہاری بہن کے لیے؛ ایک کھجور دوپہر میں کھا لینا اور ایک شام کے وقت“، اور وہ لڑکا مہاجرین کی اولاد میں سے تھا۔ جب وہ لڑکا وہاں سے اٹھا تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ اس کے پیچھے گئے اور اپنا ہاتھ اس کے سر پر رکھ کر پھیرا اور یہ دعا دی: «جَبَرَ اللَّهُ يُتْمَكَ يَا غُلَامُ، وَجَعَلَكَ خَلَفًا مِنْ أَبِيكَ» ”اے لڑکے! اللہ تعالیٰ تیرے یتیم ہونے کی تلافی فرمائے اور تجھے تیرے والد کا بہترین جانشین بنائے۔“ رسول اللہ ﷺ نے (سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے) ارشاد فرمایا: ”میں نے تمہیں اور تمہارے اس عمل کو دیکھ لیا ہے“، انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں نے یہ محض اس یتیم پر شفقت کی بنا پر کیا ہے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! جو شخص کسی یتیم کو اپنے ساتھ شامل کرے اور حسنِ سلوک سے اس کی سرپرستی کرے، پھر اپنا ہاتھ اس کے سر پر پھیرے تو اللہ تعالیٰ اس کے سر کے ہر بال کے بدلے اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتا ہے، ہر بال کے بدلے ایک گناہ مٹا دیتا ہے اور ہر بال کے بدلے اس کا ایک درجہ بلند فرما دیتا ہے“۔“ اس حدیث کو امام احمد بن منیع اور حارث بن ابی اسامہ نے روایت کیا ہے اور ان کی اسناد کا مدار فائد بن عبد الرحمن پر ہے، جو کہ فنی اعتبار سے ضعیف راوی ہے۔